لاہور ( پ ر) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے آل پاکستان سرامک ٹائلز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ایک اعلیٰ سطحی ملاقات کی۔ اجلاس میں پاکستان کے 10 ٹائلز مینوفیکچررز اور چین کے 4 مینوفیکچررز کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹیرف پالیسی، کسٹمز ڈیوٹی، برآمدات و درآمدات، اور مقامی سرامک ٹائلز انڈسٹری کے لیے ٹیرف پروٹیکشن کی ضرورت جیسے اہم امور زیر بحث لائے گئے۔ ہارون اختر خان نے پاکستان کی صنعتی ترقی میں ٹائلز انڈسٹری کے کردار کو سراہا۔