لاہور(خبرنگار)قبلہ اول مسجد اقصی فلسطین کے سابق امام و خطیب الشیخ اسعد بیوض التمیمی ؒ کے صاحبزادے الشیخ مامون اسعد التمیمی کی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے دفتر کا دورہ کیا،مامون اسعد التمیمی نے جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ڈاکٹر علامہ ہشام الہٰی ظہیر سے ملاقات کی۔ مامون اسعد التمیمی نے کہا کہ اہل فلسطین کے دل پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پاکستانی زندہ دل قوم ہیں جو ہر مشکل گھڑی کا مقابلہ جوانمردی کیساتھ کر تی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں پاکستان کی بقاء عالم اسلام کی بقاء ہے۔ صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان ڈاکٹر علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہاکہ اسرائیل عرصہ دراز سے فلسطین بیت المقدس پر قابض ہے۔قابض اسرائیل نے اہل غزہ کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔