• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کواغواء کرکے بھتہ وصول کرنے والا پولیس ملازم گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)شہری کو اغواء کرکے بھتہ وصول کرنے والے پولیس ملازم کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق متاثرہ شہری نے پولیس اہل کاروں کے خلاف اغواء اور بدعنوانی کی شکایت کی تھی جس پر سی پی او کے حکم پر ایس پی پوٹھوہار نے انکوائری کی جس کی روشنی میں تھانہ سول لائنزمیں2پولیس اہل کاروں کے خلاف اغواء اور بھتہ خوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ایک اہل کار کو گرفتارکرلیاگیا۔دونوں اہلکاروں کو معطل کر کے محکمانہ کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیا ۔سی پی او نے کہاہے کہ اختیارات سے تجاوز یا بدعنوانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
اسلام آباد سے مزید