• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس میں فیشن شوز کی بہار، خُوبصورت فنکاراؤں کے جلوے

کراچی ( رپورٹ/ اخترعلی اختر ) فلموں پر ڈراموں اور فیشن انڈسٹری نے برتری حاصل کرلی۔ اِن دِنوں کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فیشن شوز کی بہار آئی ہوئی ہے۔ متواتر رنگارنگ فیشن شوز نے بھر پور توجہ حاصل کر لی ہے،ریمپ پر شہرت یافتہ فنکاراؤں کے جلوؤں نے حاضرین کے دل جیت لیے۔ تفصیلات کے مطابق معروف ڈیزائنر مرک طارق کے ملبوسات سے سجے شو میں نامور فلم اسٹار سونیا حسین، سارہ خان،ایمن خان،مائرہ خان، کومل میر کی شرکت نے رنگ جمادیا۔ نئی نسل کے شہرت یافتہ پاپ سنگر عفان خان نے بین الاقوامی شہرت کی حامل ماڈلزکے ساتھ ریمپ پر لائیو پرفارمنس سے حاضرین کی توجہ حاصل کی۔ان کا سپر ہٹ سونگ ’’پال پال‘‘ کو بے حد پسند کیا گیا۔ ڈراموں کی خُوب صورت اداکارہ سارہ خان، جب ریمپ پر رنگارنگ ملبوسات کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں، تو حال تالیوں سے گونج اٹھا۔
اہم خبریں سے مزید