ریاض (اے ایف پی) سعودی حکام نے شدید گرمی میں عازمینِ حج کی میزبانی کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔50ہزار مربع میٹر اضافی سایہ دار جگہ، 400 سے زائد کولنگ یونٹس، اور ہزاروں طبی عملہ تعینات کیا جائے گا۔سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ نے جمعرات کو بتایا کہ سخت صحرا کی گرمی کو کم کرنے کی کوششیں حکام اور منتظمین کی اولین ترجیح ہے۔ ہم نگرانی کے لیے جدید ترین اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہیں تاکہ فوری فیڈبیک حاصل ہو۔ ہمیں جن بڑے چیلنجز کا سامنا ہے ان میں سے ایک بڑھتی ہوئی درجہ حرارت ہے، اور یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جسے ہم اعلیٰ ترین ترجیح دیتے ہیں۔ خاص طور پر پچھلے سال کے واقعات کے بعد جب 1,300 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔اس سال 40 سے زائد سرکاری ادارےاور 2 لاکھ 50ہزاراہلکار متحرک کیے گئے ہیں۔ 50 ہزار مربع میٹر اضافی سایہ دار جگہ، 400 سے زائد کولنگ یونٹس، اور ہزاروں طبی عملہ تعینات کیا جائے گا۔