کراچی (شکیل یامین کانگا/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نومنتخب صدر محسن گیلانی نے کہا ہے کہ ملک میں فٹ بال کا دس سال میں جو حال ہوا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے،کھلاڑیوں اور کھیل کی بہتری کیلئےہر ممکن اپنا کردار ادا کروں گا، فیفا اور اے ایف سی کا شکرگزار ہوں انہوں نے پاکستان میں فٹ بال کی بہتری کیلئے جو ٹاسک لیا تھا اسے پورا کیا ۔ تمام منتخب ساتھیوں کو لیکر ساتھ چلیں گے۔ دس سالہ خرابی کا ازالہ چند ماہ میں ممکن نہیں ، منتخب افراد آگئے ہیں، مل بیٹھ کر تمام امور طے کئے جائیں گے، پلان تیار کرلیا ہے۔ قومی ٹیم اور ڈومیسٹک اسٹرکچرکی بہتری، ملک میں ہونے والے مقابلوں اور ٹیکنیکل ڈپارٹمنٹ پر توجہ دونگا۔