ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، منشیات فروشی سمیت مختلف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، پولیس نے مقدمات درج کر لیے، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں ایک درجن سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے، تھانہ مظفرآبادپولیس نے 3منشیات فروش گرفتار کر لیے، ملزمان سے1کلو گرام سے زائد ہیروئن، ساڑھے 4کلو گرام بھنگ اور شراب کی چالو بھٹی سمیت 180لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی،نیوملتان پولیس نے ملزم فیصل عباس سے10لیٹر شراب ،لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم علی سے 10لیٹر شراب ،بوہڑ گیٹ پولیس نے ملزم سہیل سے10لیٹر شراب، ملزم عبدالرحمٰن سے10لیٹر شراب ،بستی ملوک پولیس نے ملزم لیاقت سے28لیٹر شراب برآمد کر لی، تھانہ ممتاز آباد پولیس نے خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ بستی ملوک پولیس نے پولیس پارٹی پر فائرنگ اور ساتھیوں کو زخمی کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، تھانہ دہلی گیٹ پولیس نے مہنگے داموں اشیا فروخت کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،ممتاز آباد پولیس نے شہری کو بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،مخدوم رشید پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ نیو ملتان پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں آٹھ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے تیزرفتاری و غفلت اور لاپروائی برتنے کے الزام میں8افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،کارسرکار میں مداخلت کرنے اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے کی اطلاع پر پولیس نے منشیات فروش ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی، تھانہ قطب پور پولیس نے مبینہ زیادتی کے مختلف واقعات کی اطلاعات پر کارروائی شروع کردی ۔