• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی سمگلنگ اور بینکنگ فراڈ میں ملوث تین ملزمان گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ملتان زون کی کارروائی کے نتیجے میں انسانی سمگلنگ اور بینکنگ فراڈ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔گرفتار ملزمان کی شناخت محمد سعید، محمد عمران اور محمد یامین قریشی کے ناموں سے ہوئی ہے۔تحقیقات کے مطابق، محمد سعید اور محمد عمران سادہ لوح شہریوں کو بیرونِ ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے میں ملوث پائے گئے۔ محمد عمران نے ایک شہری سے سعودی عرب میں ملازمت دلوانے کے وعدے پر23لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کی، جبکہ محمد سعید نے ایک اور شہری سے57لاکھ روپے لے کر بیرونِ ملک بھجوانے کا وعدہ کیا، جسے وہ پورا کرنے میں ناکام رہا۔ دونوں ملزمان بعد ازاں روپوش ہو گئے تھے۔دوسری جانب ایف آئی اے نے ایک علیحدہ کارروائی کے دوران بینکنگ فراڈ میں ملوث ملزم محمد یامین قریشی کو بہاولپور سے گرفتار کیا۔ ملزم نے دھوکہ دہی سے40لاکھ روپے سے زائد کی رقم مختلف چیکس کے ذریعے بینک سے کیش کروائی تھی تمام گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ 
ملتان سے مزید