• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو،تین آپریشن سرکلز کو نئے مٹیرز کا اجرا

ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکوکی ہدایت پر3آپریشنل سرکلز کو ایک ماہ کی مدت والے خراب اور جلنے والے سنگل فیز میٹرز تبدیل کرنے کے لئے 8926نئے میٹرز کا اجراء کردیاگیاہے۔ صارفین کو استعمال شدہ یونٹس کے مطابق ریڈنگ اور بلنگ کے لئے اپریل 2025ء کے اختتام تک ایک ماہ کے عرصہ کے خراب اورجلنے والے میٹرز فی الفور تبدیل کرنے کے لئے ساہیوا ل سرکل کو 3197، وہاڑی سرکل کو 2730اور بہاولنگر سرکل کو 2999میٹرز جاری کئے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر میٹریل مینجمنٹ میپکو ملک جاوید اقبال وینس کی جانب سے جاری کردہ ایلوکیشن کے مطابق تینوں آپریشن سرکلوں کو ریجنل سٹور ملتان سے وصول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا ہے کہ میٹرز حاصل کرکے فوری طورپر تبدیلی کا عمل شروع کیاجائے اور ٹاسک مکمل کرکے رپورٹ ہیڈ کوارٹر بھیجی جائے ۔
ملتان سے مزید