ملتان( سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان اور یوتھ کمیونٹی ڈیولپمنٹ آرگنائز یشن کے درمیان ہیلتھ فلاحی MOU ساؤتھ پنجاب پولیس آفس میں دستخط کیا گیا۔جنوبی پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی صحت، ذہنی فلاح و بہبود اور مجموعی فٹنس کے فروغ کے لیے ایک اہم اقدام کے تحت ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آ ف پولیس ساؤتھ پنجاب اور یوتھ کمیونٹی ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (YCDO) کے درمیان (MOU ) پر دستخط کیے گئے۔اس معاہدے کا مقصد جنوبی پنجاب میں تعینات پولیس اہلکاروں اور انکی فیملیز کو صحت سے متعلق سہولیات مارکیٹ ریٹ سے 60/80فیصد کم ریٹس پر اور شہداء کی فیملیز کو بالکل مفت فراہم کرنا، ذہنی دباؤ اور پیشہ ورانہ تناؤ سے نمٹنے کے لیے سپورٹ پروگرامز کا اجرا، اور ایک صحت مند اور فعال پولیس فورس کی تشکیل ہے۔تقریب میں ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان، YCDO کے چیرمین ایڈمن آ صف نواز ،AIG انویسٹیگیشن جاوید اقبال خان ، CPOملتان صادق علی ڈوگر ، PRO ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد اقبال ، PSO ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب رائے محمد اکرم ، چیر مین YCDO سنٹرل ہاسپٹل شیخ محمد اصغر،چئر مین انفارمیشن YCDO محمد آ صف ادریس ،ممبر YCDOسپریم کونسل چو ہدر ی محمد ریاض نے شرکت کی۔ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا:"پولیس اہلکار ہمہ وقت اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر عوام کی خدمت کرتے ہیں۔ ان کی جسمانی و ذہنی صحت ہماری ترجیح ہونی چاہیے۔