• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعات اور کالجز میں اصلاحات لانے کیلئے روڈ میپ کی تیاری شروع کردی ، محکمہ اعلیٰ تعلیم

پشاور (اے پی پی)خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے اعلی تعلیمی اداروں کیلئے سٹریٹیجک پلان 2030پر کام شروع کر دیا گیا۔محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے جامعات اور کالجز میں اصلاحات لانے کیلئے روڈ میپ کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے، سٹریٹیجک پلان 2030کے تحت ابتدائی ڈرافٹ مکمل کرلیا گیا ہے، جس پر اب صوبہ بھر سے ماہرین اور متعلقہ سٹیک ہولڈز کو اعتماد میں لیاجائے گا۔خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں کی موجودہ صورتحال کو سمجھا جائے اور اس مقصد کیلئے کالجز اور جامعات کی رینکنگ مرتب کی جائے گی ، اس کے ساتھ ساتھ سٹریٹیجک پلان 2030پر کام شروع کردیا گیا ہے اور ابتدائی ڈرافٹ بھی موصول ہوگیا ہے، جس پر اب مشاورت کا عمل شروع کیاجائیگا۔صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا کہ تعلیمی میدان میں خیبر پختونخوا اس وقت کہاں ہے ؟ جب یہ اندازہ ہوجائیگا تو پھر اس سٹریجیک پلان کے تحت 2030کیلئے اہداف مقرر کئے جائیں گے اور ان اہداف کے حصول کیلئے روڈ میپ پر کام کیاجائیگا۔انہوں نے صوبے میں صوبائی ہائیرایجوکیشن کمیشن کے قیام پر بھی بات کی اور کہا کہ اس حوالے سے کام شروع کردیا گیا ہے محکمہ اعلی تعلیم بھی اسی تناظر میں اپنی تمام تر ذمہ داریاں ادا کررہا ہے ۔ یاد رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے اعلی تعلیمی اداروں کیلئے سٹریٹیجک پلان 2030پر کام شروع کر دیا گیا۔
پشاور سے مزید