• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس آر اے نے نجی تعلیمی اداروں کو چھٹیوں کی ایڈوانس فیس وصول کرنے سے روک دیا

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی (پی ایس آر اے) حکومت خیبرپختونخوا نے صوبہ بھر کے نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے انہیں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران طلبہ سے ایڈوانس فیس وصول کرنے سے روک دیا ہے۔ پی ایس آر اے کے جاری کردہ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ کوئی بھی نجی اسکول تعطیلات کے دوران ایک سے زائد مہینوں کی فیس ایڈوانس میں وصول نہیں کرے گا۔ مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد والدین پر مالی دباؤ کم کرنا اور اسکولوں کو ریگولیٹری فریم ورک کا پابند بنانا ہے۔ ایس آر اے نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر کوئی اسکول خلاف ورزی کرے تو فوری طور پر اتھارٹی کو شکایت درج کرائیں تاکہ بروقت کارروائی کی جاسکے۔
پشاور سے مزید