• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی، مالی بے ضابطگیوں اور بد عنوانی و اقربا پروری کی آماجگاہ بن چکا ہے، سکندر شیرپاؤ

پشاور ( جنگ نیوز )قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ صوبہ میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ہے اور یہ کرپشن،مالی بے ضابطگیوں اور بد عنوانی واقربا پروری کی آماجگاہ بن چکا ہے۔انھوں نے کہا کہ کوہستان کرپشن سکینڈل کے بعد مفت سولر پراجیکٹ میں بڑے پیمانے پر بد عنوانیوں نے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی شفافیت کے دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی۔انھوں نے کہا کہ سولر سسٹم میں غیر شفافیت سے نہ صرف عوام کا پیسہ ضائع ہورہاہے بلکہ اس سے حکومت کے اصلاحاتی دعوؤں سے بھی پردہ اٹھ گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے وطن کو رپشاور میں پارٹی کے مختلف وفود کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔سکندرشیرپاؤ نے کہا کہ صوبائی حکومت نہ کرپشن کنٹرول کرسکی اور ہی عوام اور صوبے کے حقوق کا تحفظ یقینی بنا سکی۔
پشاور سے مزید