• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مویشی منڈیوں میں متعلقہ محکموں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر پشاور

پشاور (وقائع نگار) عید الاضحی کی آمد کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) راؤ ہاشم عظیم کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوااجلاس میں انتظامی افسران سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں عید الاضحی کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں مویشی منڈیوں کے قیام، عوامی سہولیات، سیکیورٹی، ٹریفک پلان اور صفائی ستھرائی سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) پشاور نے ہدایت کی کہ تمام تحصیلوں میں ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں مویشی منڈیوں میں متعلقہ محکموں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے، عوام کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں، انٹری پوائنٹس پر محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرنری ڈاکٹر جانوروں کا معائنہ کریں، جانوروں پر سپرے کیا جائے اور منڈیوں میں صفائی کی صورتحال بہتر بنائی جائے۔ سیکیورٹی اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور ٹریفک پولیس اہلکار بھی موجود ہوں گے۔اجلاس میں مویشی منڈی مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ حکومتی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کریں، جانوروں کے لیے علیحدہ جگہیں مختص کریں۔
پشاور سے مزید