• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میڈیا سپورٹس فیسٹیول شروع

پشاور(خصوصی نامہ نگار) خیبریونین آف جرنلسٹس اور سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے زیراہتمام پشاور میڈیا سپورٹس فیسٹیول میں رسہ کشی ، آرچری اور موزیکل چیئر کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور کے تعاون سے فیسٹیول میں رسہ کشی کے ایونٹ میں پی پی سی گرین نے ٹرافی اپنے نام کرلی فائنل میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد کے ایچ یو جے ریڈ کو دو صفر سے شکست سے ہرایا۔ میوزیکل چیئر میں محمد حسن نے پہلی جبکہ سہیل رانا نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔خواتین آرچری ایونٹ میں شائستہ تسلیم نے گولڈ جبکہ مہوش نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔فٹسال نے ایس ڈبلیو اے گرین نے کے ایچ یو جے وائٹ کو ہرایا۔ اسی طرح تھرو بال ایونٹ میں کے ایچ یو جے گرین نے پی پی سی ریڈ کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔فیسٹول کا باضابطہ افتتاح ڈی جی سپورٹس خیبرپختونخوا تاشفین حیدر نے کیا ، اے ڈی سی جنرل راؤ ہاشم ، ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان ، کے ایچ یو جے کے صدر کاشف الدین سید، پی پی سی پشاور کے صدر ایم ریاض ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور مشعال ملک ،چیف کوچ شفقت اﷲ،ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع رضی اﷲ ،خیبریونین کے جنرل سیکرٹری ارشاد علی ، سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے صدر و چیئر مین سپورٹس کمیٹی کے ایچ یو جے عاصم شیرازبھی موجود تھے۔ فیسٹیول میں بیڈمنٹن ، رسہ کشی ، سوئمنگ ، تھرو بال ، میوزیکل چیئر ،فٹسال کے گیمز شامل ہیں مقابلے تین دن تک جاری رہیں گے ۔
پشاور سے مزید