پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور پولیس نے بچے کے ساتھ نازیبا الفاظ استعمال کرنے پرخواجہ سرا سجل کو حراست میں لے لیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، خواجہ سرا ایسوسی ایشن کے صدر کے مطابق اس کا میڈیکل ہونا چاہیے۔ گزشتہ روز ایس پی سٹی عتیق شاہ کی ہدایات پر ایس ایچ او کوتوالی فضل جان نے کارروائی کرتے ہوئے خواجہ سرا سجل کو گرفتار کرلیا جس پر الزام ہے کہ اس نے سوشل میڈیا پر بچے کیساتھ نازیبا الفاظ استعمال کیے اور ویڈیو وائرل بھی کی ۔وائرل ویڈیو پر افسران بالا نے سخت نوٹس لیتے ہوئے سجل کو گرفتارکر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے متعلقہ بچے کوبھی اپنے والدین کے حوالے کردیا اور اپنے بچے پر نظر رکھنے کی ہدایت کی۔مذکورہ خواجہ سرا نے ویڈیو پیغام میں معافی بھی مانگی۔ ادھرٹرانس ایکشن الائنس کے صدر فرزانہ راجہ نے اپنے ویڈیو پیغا م میں سجل کی جانب سے نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس کے خلاف ہے۔