پشاور ( وقائع نگار) میئر پشاور حاجی زبیر علی نے سابق ڈائریکٹر ویسٹ ریاض اعوان کے ریٹائرمنٹ کے موقع پر انکے لیے استقبالیہ پروگرام کا انعقاد کیا اس موقع پر کیپٹل میٹروپولیٹن کے ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن سید وقاص علی شاہʼ ڈائریکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ میاں انیس الرحمان ʼڈ ائریکٹر ایسٹ عتیق الرحمان بلوچ ʼڈائریکٹر ویسٹ کامران امجد ʼ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایچ آر اویس راحت ʼ ڈائریکٹر فنانس کفایت اللہ ʼاسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن خدائے نظر ʼ اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی ہلال خانʼ انجینئر ریاض احمد خان ʼ مزدور اتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ ʼʼچیئرمین آفرید ی خانʼ چیئرمین شاہ فیصل ʼ چیئرمین زاہد اللہ شاہ اور دیگر نے شرکت کی،سابق ڈائریکٹر ویسٹ ڈاکٹر ریاض اعوان کی خدمات پر میئر پشاور حاجی زبیرعلی نے شاندار خدمات اور بہترین کارکردگی کے اعتراف میں شیلڈ پیش کی۔