• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی سیمنٹ کی جانب سےپیزو میں آئی کئیرکیمپ کا انعقاد

پشاور(جنگ نیوز) نجی سیمنٹ نے الشفا ء ٹرسٹ کے اشتراک سے اپنے پیزو پلانٹ میں 26سے 28مئی تک مقامی آبادی کیلئے آئی کئیر کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ کا انعقاد کمپنی کی ویلفیئر خدمات کا حصہ تھا جس کا مقصد مقامی آبادی کو آنکھوں کی ضروری طبی خدمات فراہم کرنا تھا۔ 3روزہ کیمپ میں مجموعی طورپر 1563مریضوں کا علاج کیاگیااور آنکھوں کے مکمل چیک اپ، نظر کے ٹیسٹ، نسخے کے مطابق چشمے اور آنکھوں کی عام بیماریوں کیلئے طبی خدمات فراہم کی گئیں۔ جن مریضوں کو مزیدعلاج کی ضرورت تھی ان کو متعلقہ طبی اداروں میں ریفر کیا گیا۔ کیمپ میں کوالیفائیڈ ماہرِ امراض اور معاون اسٹاف نے مریضوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کیں اور اس موقع پر ضرورت مند مریضوں میں مفت ادویات اور چشمے بھی تقسیم کیے گے۔ کیمپ میں پیز و اور قریبی علاقوں کے رہائشیوں کو انتہائی ضروری طبی خدمات فراہم کی گئیں جس سے انہیں آنکھوں کی بنیادی دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی حاصل ہوئی۔
پشاور سے مزید