پشاور(جنگ نیوز) لکی سیمنٹ نے الشفاء ٹرسٹ کے اشتراک سے اپنے پیزو پلانٹ میں 26سے 28مئی تک مقامی آبادی کیلئے آئی کئیر کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ کا انعقاد کمپنی کی ویلفیئر خدمات کا حصہ تھا جس کا مقصد مقامی آبادی کو آنکھوں کی ضروری طبی خدمات فراہم کرنا تھا۔3 روزہ کیمپ میں مجموعی طورپر1563مریضوں کا علاج کیا گیا اور آنکھوں کے مکمل چیک اپ، نظر کے ٹیسٹ، نسخے کے مطابق چشمے اور آنکھوں کی عام بیماریوں کیلئے طبی خدمات فراہم کی گئیں۔