• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، انٹر یونیورسٹی خواتین بیڈمنٹن چیمپئن شپ شروع ہوگئی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) انٹر یونیورسٹی خواتین بیڈمنٹن چیمپئن شپ شروع ہوگئی جس میں وویمن یونیورسٹی صوابی، سیکاس یونیورسٹی پشاور، سٹی یونیورسٹی، شہید بے نظیر بھٹو وویمن یونیورسٹی، سٹی کالج گلبہار پشاور، ہدف کالج، نحقی کالج، کامرس کالج برائے خواتین پشاور اور علامہ اقبال یونیورسٹی کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ چیمپئن شپ کا افتتاح ڈاکٹر ہارون نے کیا۔ڈائریکٹر سپورٹس یونیورسٹی ساجد اقبال، سپورٹس انسٹرکٹر ثناء لیاقت اور ڈاکٹر شہنیلہ سمیت کوچز حیات اﷲ، ندیم خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈاکٹر ہارون نے امن، برداشت، اور پرتشدد انتہا پسندی کے خلاف مزاحمت کے فروغ میں نوجوانوں کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ کھیل معاشرے میں تعلقات مضبوط بنانے اور نوجوان خواتین کو مثبت تبدیلی کی نمائندہ بنانے کا ایک موؤثر ذریعہ ہیں۔
پشاور سے مزید