• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحیٰ، سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں کنٹرول روم آپریشنز کی نگرانی کریگا

اسلام آباد ( نیو ز ر پورٹر)چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں عید الاضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیوں، سکیورٹی کے اقدامات اور صفائی کے مناسب انتظامات پر تبادلہ خیال کیاگیا آئی سی ٹی انتظامیہ، سی ڈی اے، ڈسٹرکٹ میونسپل انتظامیہ ، آئی سی ٹی پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی، اجلاس میں شہر بھر میں صفائی، عوامی تحفظ اور 6 مویشی منڈیوں میں مؤثر انتظام کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی سی ڈی اے کے سینی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ، ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ، انکروچمنٹ ڈیپارٹمنٹ، آئی سی ٹی اور ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن کے تعاون سے جامع صفائی مہم چلائیں گے جس میں جانوروں کی آلائشوں کی مناسب تلفی کیلئے دو لاکھ بائیوڈی گریڈیبل تھیلے تقسیم کئے جائیں گےسیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں کنٹرول روم عید کی چھٹیوں کے دوران آپریشنز کی نگرانی کریگا، آئی سی ٹی پولیس عیدگاہوں، مارکیٹوں اور عوامی پارکوں میں سکیورٹی کو مزید بہتر بنائیگی، لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مویشی منڈیوں میں مفت ویٹرنری کیمپ لگائے جائینگے، عید کی چھٹیوں کے دوران عوامی تحفظ اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کیلئے جامع سکیورٹی اور ٹریفک پلان بنایا اور نافذ کیا جائیگا نیز اہم عوامی مقامات اور مارکیٹوں میں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی جائیگی خاص طور پر بڑے تجارتی مراکز پر پولیس ہیلپ ڈیسک قائم کئے جائیں گے جبکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے عید کی چھٹیوں کے دوران ٹریفک کے بہاؤ کو ہموار بنانے کیلئے ایک خصوصی پارکنگ پلان ترتیب دیا جائیگا۔
اسلام آباد سے مزید