• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع مری میں محکمہ جنگلات کی کروڑوں روپے کی اراضی واگزار

راولپنڈی (راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)ضلع مری میں محکمہ جنگلات کی کروڑوں روپے کی اراضی واگزارکرائی گئی ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ مری، پولیس ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب فارسٹ ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ طور پر چھڑا گلی مری میں کارروائی کی۔16مرلہ سے زائد محکمہ جنگلات کی اراضی پر متعدد غیر قانونی دکانوں اور گھروں کوگرادیا گیا ۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہاہے کہ جنگلات کی اراضی پر غیر قانونی قبضے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو ختم کیا جا رہا ہے۔ رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اسلام آباد سے مزید