• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹریٹ کرائم میں لوٹ مار جاری، شہریوں سے موبائل فون، نقدی چھین لی گئی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں 20موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،مویشی ،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے۔11افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے۔اسلام آباد میں بھی مختلف وارداتوں میں شہری 7موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے۔تھانہ کورال کے علاقہ میں شہری سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لیاگیا۔سٹریٹ کرائم کی ایک واردات تھانہ نون اور ایک ت تھانہ شہزادٹاؤن کے علاقہ میں ہوئی جب کہ رابری کی ایک واردات تھانہ ترنول اور دوسری تھانہ انڈسٹریل ایریاکے علاقہ میں ہوئی ۔تھانہ چکلالہ کے علاقہ معاویہ چوک میں 4نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر محمد شعیب فاروق سے موٹرسائیکل ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ نہر سٹاپ کے قریب 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر محسن علی سے موٹرسائیکل چھین کرفرار ہوگئے۔ دیگر وارداتوں میں شہریوں سے 11 موبائل؛ اور نقدی چھین لی گئی، بیشتر وارداتیں گن پوائنٹ پر ہوئیں۔
اسلام آباد سے مزید