• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)خراد کاکام کرنے والے نوجوان کوپراسرار طور پر قتل کردیاگیا۔ تھانہ ویسٹریج کو محمد زنیرسلطان نے بتایا کہ میں اپنے بھائی محمد زبیر سلطان کے ہمراہ خراد مشین و موٹرسائیکل ورکشاپ واقع غازی روڈ چوہڑ چوک میں کام کرتا ہوں۔گزشتہ شب میرے بھائی زبیر نے کہا کہ رفع حاجت کیلئے جارہا ہوں ۔ جب بھائی کافی دیر تک واپس نہ آیا تو میں نے اس کے فون پر کال کی مگر کال اٹینڈ نہ ہوئی۔ صبح 7 بجے چوہڑ چوک پر لوگوں اور پولیس کی بھیڑ دیکھی جب میں موقع پر پہنچا تو وہاں میرا بھائی زبیر سلطان اوندھے منہ پڑا تھا جس کی گردن سے خون نکل رہا تھا۔میرے بھائی کو نامعلوم شخص یا اشخاص نے قتل کیا ۔
اسلام آباد سے مزید