• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو افراد قتل، ایک لڑکا ڈوب گیا،دوسرے کی خود کشی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں دو افراد قتل کر دیئے گئے، ایک نے خود کشی کر لی ۔ تھانہ بھارہ کہو کے علاقے ڈھوک جیلانی قبرستان کے قریب سے ایک نا معلوم نوجوان کی لاش ملی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاش جنگل سے ملی ۔مقتول کی عمر تقریباً 24سے 25سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے تھانہ وارث کے علاقہ شاہ دیاں ٹالیاں دربار پر حاضری کیلئے آئے بھائیوں پر قاتلانہ حملہ میں 26 سالہ حمزہ طفیل عرف جبرو بلال عرف بھالو اور دو نامعلوم ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کے بھائی عبدالمنان کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید