• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کلرک کی ایل پی آر اور لیوانکیشمنٹ کیلئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کوچوتھی درخواست

راولپنڈی (ناصر چشتی خصوصی نمائندہ)خاتون کلرک نے انصاف کے حصول کے لئے اپنی ایل پی آر اور لیوانکیشمنٹ کےلیے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کو چوتھی بار تحریری درخواست ے دی جس میں اس نے اب چھ ماہ کی لیوانکیشمنٹ کا مطالبہ بھی کردیا ۔ ذرائع کے مطابق گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول امر پورہ راولپنڈی کی خاتون کلرک نے جولائی 2024 میں اپنی ایل پی آر کےلئے باضابط طور ایک سال کی قبل از ریٹائرمنٹ رخصت کی مد میں اپنی درخواست سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی کی ایڈمن برانچ میں جمع کرائی تھی مگر ایڈمن برانچ کے ذمہ دار اہل کاروں نے چھ ماہ تک اس فائل کو دبائے رکھا ۔بعد ازاں نصف سال گزر جانے کے بعد فروری 2025 میں اس کا نوٹیفکیشن جاری کیاگیا۔ خاتون کلرک اس دوران ذمہ دار اہل کاروں کی غفلت اور فرائض سے روگردانی کی وجہ سے اپنے سکول میں حاضری دینے کی پابند رہی۔ انہوں نے استدعا کی کہ اسے اب چھ ماہ کے عرصہ کی لیوانکیشمنٹ دی جائے جو ایڈمن برانچ کی غفلت کی وجہ سے ضائع ہوئے اورچھ ماہ کی ایل پی آر کیلئے تصحیح آرڈرز جاری کیے جائیں۔
اسلام آباد سے مزید