• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف اکرام شیخ کا انڈسٹریل پلاٹس ریٹس جائزہ سمیت دیگر اقدامات کا خیرمقدم

اسلام آباد (جنگ نیوز) صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عاطف اکرام شیخ نے سی ڈی اے بورڈ کے اہم فیصلوں ٹریڈ تبدیلی‘ فیسوں میں کمی‘ انڈسٹریل پلاٹس کے ریٹس کے جائزے جیسے اقدامات کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارم ہاؤسز سے انڈسٹریل کی جگہ رہائشی چارجز وصول کرنیکا فیصلہ بھی احسن اقدام ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے خصوصی مشیر ہارون اختر کے ایف پی سی سی آئی دورہ پر اس اہم مسئلے کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی تھی۔ ہماری تجاویز پر صنعتی پلاٹوں پر عائد غیر حقیقی نرخوں پر نظرثانی اور انہیں ایڈجسٹ کرنے پر اتفاق کر لیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید