• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو گاڑیاں،16موٹر سائیکل چوری، شہری 20موبائل فونز سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے

اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان علاوہ دو کاریں16موٹر سائیکل اور 20سے زائد موبائل فون اڑا لئے گئے۔ وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی سرقہ بالجبر نقب زنی اور چوری کی10وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ ایک کار، 5موٹر سائیکل اڑا ئے گئے جبکہ دو گھر وں کے تالے ٹوٹ گئے ۔ تھانہ انڈسٹریل ایریا اور تھانہ بنی گالہ کے علاقے میں اسلحہ کی نوک پر دو موبائل فونز اور نقدی چھین لی گئی،راولپنڈی میں8موبائل،3بھینس، بکری، کتا اور7لاکھ 50ہزار کا دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔ 5موبائل اور10ہزار کیش جھپٹا مار کر چھین لئے گئے ۔ دوران ڈکیتی11موبائل 31ہزار نقد رقم چھین لی گئی ۔ گوجر خان میں کاریگر دکان داروں کے 28تولہ طلائی زیورات لے کر فرار ہو گیا ۔ صراف بلال نے درخواست دی کہ عمران بٹ نامی شخص ہمارے پاس کاریگر ہے وہ ہم تین دکان داروں سے 28تولہ طلائی زیورات گاہک کو چیک کروانے کے بہانے لیکر غائب ہو گیا۔
اسلام آباد سے مزید