• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ سے جاں بحق سب انسپکٹرکوشہیدقرار دینے کیلئے سفارشات آئی جی کو ارسال

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر )صوابی میں اغواءکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے راولپنڈی پولیس کے سب انسپکٹرکوشہیدقرار دینے کے لئے سفارشات آئی جی پولیس پنجاب کو بھجوادی گئیں۔رواں سال4مارچ کو تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ سے عباس علی نامی شہری کو رقم کے تنازع پر اغواءکرکے خیبر پختون خواکے ضلع صوابی میں منتقل کردیاگیاتھاجہاں اسے تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔30مارچ کو ٹی سب انسپکٹر ہارون حیات پولیس ٹیم کے ہمراہ صوابی پہنچے اور آپریشن کرکے مغوی کابحفاظت بازیاب کروالیا،اس دوران اغواءکاروں کی فائرنگ سے ہارون حیات شدید زخمی ہوگئے اور ایک ہفتہ بعد7اپریل کو راولپنڈی کے ہسپتال میں جاں بحق ہوگئے تھے۔سی پی او راولپنڈی نے انہیں شہید قرار دینے کی سفارش کی تھی اور اس حوالے سے رپورٹ تیارکرکے کمشنر راولپنڈی کوبھجوائی گئی تھی ۔ کمشنر راولپنڈی کی باضابطہ منظوری کے بعد آرپی او راولپنڈی کی جانب سے سفارشات آئی جی پولیس پنجاب عثمان انورکو بھجوادی گئی گئیں۔
اسلام آباد سے مزید