• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے ویسٹ بیگز اور آگاہی پمفلٹس تقسیم

راولپنڈی (جنگ نیوز ) چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن ٹیم راجہ محمد حنیف نے عیدالاضحی کے حوالے سے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے صفائی آگاہی کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شہریوں میں آلائشیں محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے بائیوڈیگریڈیبل ویسٹ بیگز اور آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے۔قبل ازیں ایک اجلاس میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رانا ساجد صفدر نے راجہ حنیف کو عیدالاضحی کے صفائی پلان اور فیلڈ آپریشنز سے متعلق بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر بھر میں سیکڑوں ورکرز کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔
اسلام آباد سے مزید