• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ کارپوریشن فلائی اوور کا 98 فیصد کام مکمل،افتتاح 3 جون کو ہوگا

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)اڈیالہ روڈ خواجہ کارپوریشن فلائی اوور کا افتتاح تین جون کو کیا جائے گا۔98فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔اس بات کا اعلان کمشنر راولپنڈی ڈویژن کے دورہ کے موقع پر بریفنگ میں کیا گیا۔کمشنر نے دورہ کے دوران کام کی رفتار اور معیار کا معائنہ کیا ۔عامر خٹک نے ہدایت کی کہ تمام کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو ٹریفک مسائل سے جلد نجات مل سکے۔ اڈیالہ روڈ فلائی اوور کا منصوبہ عوامی اہمیت کا حامل ہے اور اس کی بروقت تکمیل سے راولپنڈی کی ٹریفک روانی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کام کے ہر مرحلے میں شفافیت، معیار اور سیفٹی کو یقینی بنایا جائے۔
اسلام آباد سے مزید