• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر‘ معاشی میدان میں بھی مضبوط بنایا جائے‘ میاں اکرم فرید

اسلام آباد (جنگ نیوز) چیئرمین سینٹرل ای ایف پی اور آئی سی سی آئی کے سابق صدر میاں اکرم فرید نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بن چکا‘ وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو معاشی میدان میں بھی مضبوط بنایا جائے۔ وہ یوم تکبیر تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان مہمان خصوصی تھے۔ میاں اکرم فرید نے کہا کہ ایٹمی پروگرام میں ذوالفقار علی بھٹو‘ غلام اسحاق خان‘ میاں نواز شریف اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اہم کردار ادا کیا۔
اسلام آباد سے مزید