• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر داخلہ کا مویشی منڈی دورہ، 14من وزنی، 18لاکھ کے بیل میں دلچسپی

اسلام آباد (طاہر خلیل)وزیر داخلہ کا مویشی منڈی دورہ، 14 من وزنی، 18 لاکھ کے بیل میں دلچسپی ، منڈی میں سہولیات کا جائزہ،بیوپاریوں کے استفسار پرمحسن نقوی کا مویشی منڈی کیلئے جگہ وسیع کرنیکا فوری حکم ،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے عید الاضحیٰ کی آمد کی مناسبت سے ایکسپریس وے پر قائم بکرا منڈی کا دورہ کیا اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ، وزیر داخلہ نے پارکنگ کے لئے ایریا مختص کرنے اور فی جانور لی جانے والی فیس میں مناسب کمی کی ہدایت کر دی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے بکرا منڈی میں صفائی اور دیگر انتظامات کا مشاہدہ کیا۔ وزیر داخلہ نے ملک کے مختلف حصوں سے آئے بیوپاریوں سے بھی ملاقات کی۔ وزیر داخلہ نے بیوپاریوں سے انتظامات کے متعلق بھی دریافت کیا۔ بیوپاریوں کے استفسار پر وزیر داخلہ نے مویشی منڈی کیلئے جگہ وسیع کرنے کا فوری حکم دیا۔ وزیر داخلہ نے مویشی منڈی میں لائٹنگ اور پانی کی وافر فراہمی کی ہدایت کر دی ۔بیوپاری نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ ابھی تک گاہک کم آ رہے ہیں اور موسم کی شدت کی وجہ سے زیادہ تر لوگ شام اور رات کو منڈی کا رخ کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے منڈی میں ایک سفید بیل میں خصوصی دلچسپی لی اور بیل کی خوبصورتی کی تعریف کی۔ بیوپاری نے بتایا کہ اس بیل کی ڈیمانڈ 18لاکھ اور وزن 14من سے اوپر ہے۔ وزیر داخلہ نے منڈی میں آئے شہریوں سے بھی ملاقات کی اور شہریوں کی درخواست پر وزیر داخلہ نے منڈی سے ملحقہ کراسنگ پل کی فوری مرمت کا حکم دے دیا ۔
اسلام آباد سے مزید