حیدرآباد (بیورو رپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر اور فلسطین کے معاملے پر بھی کردار ادا کریں ،اگر انہوں نے کشمیر کا مسئلہ حل نہ کیا تو پھر انہیں عوام سے تعاون نہیں ملے گا، بھارت سے کسی بھی قسم کے مذاکرات قابل قبول نہیں‘ صرف کشمیر کے مسئلے پر بات کی جائے‘ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہمارے ہیرو ہیں‘ نواز شریف اپنے وزراءکو لگام دیں‘ نواز شریف نے خود پاک بھارت جنگ کے دوران ایک لفظ بھی نہیں بولا‘ یہ ملک آلو پیاز کی سیاست کیلئے نہیں بنایا گیا ہے اس میں ہمارے آباؤ اجداد کا خون شامل ہے،وہ حیدرآباد کے اسٹیشن روڈ پر جماعت اسلامی کی جانب سے منعقدہ اسرائیل بھارت مردہ باد جلسے سے خطاب کررہے تھے۔