• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایگزیکٹو انجینئرز اورہائیڈرنٹس سیل پانی کی بروقت اور مسلسل دستیابی کو یقینی بنائیں،سی ای او واٹر کارپوریشن

کراچی( اسٹاف رپورٹر )چیف ایگزیکٹو آفیسر واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے عید الاضحی کے موقع پر شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے خصوصی انتظامات کرنے کے احکامات جاری کر دیے ایگزیکٹو انجینئرز اورہائیڈرنٹس سیل پانی کی بروقت اور مسلسل دستیابی کو یقینی بنائیں انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ منتخب عوامی نمائندوں اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سمیت تمام ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے اور ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے تاکہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں آفل اور دیگر فضلے کی بروقت صفائی اور منتقلی ممکن بنائی جا سکے اعلامیے کے مطابق میئر وچیئرمین واٹر کارپوریشن مرتضیٰ وہاب کی ہدیات پرسی ای او نے سختی سے ہدایت دی کہ آلائشوں یا آفل کو کسی صورت مین ہولز کے قریب یا اندر نہ پھینکا جائے اور نہ ہی سیوریج لائنوں میں ان کا اخراج کیا جائے کیونکہ اس عمل سے سیوریج سسٹم متاثر ہوتا ہے اور شہریوں کو شدید اذیت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید