• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے امیگریشن اعلیٰ افسران کے بین الصوبائی تبادلے

کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے ملک بھر میں تعینات مختلف امیگریشن افسران کے بین الصوبائی تبادلے کر دیے ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایچ ار ایم علی اکبر شاہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشنز کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹرز زوار منظور کا سیالکوٹ ایئرپورٹ سے سی ٹی ڈبلو بلوچستان، صائم سلطان کا اسلام اباد سے سیالکوٹ امیگریشن، محمد علی ابڑو کا سندھ سے اسلام اباد سی ٹی ڈبلیو، بہاول استو کا اسلام اباد سے کوئٹہ، اعجاز احمد خان کا کوئٹہ سے اسلام اباد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ساجد امین کا لاہور امیگریشن سے کوئٹہ زون، محمد عمران بھٹی کہا لاہور اے ایچ ٹی سی سے لاہور ایمیگریشن، اظہر ریاض کا لاہور ایمیگریشن سے لاہور اے ایچ ٹی سی، نبیل محبوب کا اسٹیٹ بینک سرکل سے کراچی امیگریشن، عبدالجبار کا کراچی امیگریشن سے زونل افس اور وقار احمد ورک سی بی سرکل سے اسٹیٹ بینک سرکل کے تبادلے شامل ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید