• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PIA نجکاری نومبر 2025ء تک مکمل کرلی جائے گی‘ ذرائع

کراچی(این این آئی)ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل نومبر 2025تک مکمل کر لیا جائے گا، حکومت قومی ایئر لائن کے50سے100فیصد شیئرز فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری گروپس نے قومی ایئر لائن کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔گزشتہ ہفتے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کلاس بی شیئرز میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور شیئرز کی قیمت بڑھ کر 22ہزار روپے سے بھی تجاوز کر گئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے نوٹس کے جواب میں پی آئی اے کی انتظامیہ نے ایک باضابطہ جواب جمع کروایا جس میں کہا گیا کہ وہ کسی بھی پیشرفت یا معلومات سے لاعلم ہیں جو حصص کی قدر میں اس قدر تیزی سے اضافے کا جواز پیش کر سکتی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید