مکہ مکرمہ (شاہدنعیم) سعودی عرب کے مفتی اعظم اور علما کمیٹی کے سربراہ شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے عازمین حج سے ہدایات پر عمل کرنے اور مناسک حج کی ادائیگی کےلیے سرکاری اجازت نامہ حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔مفتی اعظم سعودی عرب نے اس بات پر زور دیا کہ ’پرمٹ کے بغیر حج کرنا احکامِ شریعت کے منافی اور سنگین خلاف ورزی ہے۔