• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کو غیر قانونی آن لائن مواد کی تشہیر سے بچنے کی ہدایت

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے شہریوں کو غیر قانونی آن لائن مواد کی تشہیر سے بچنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ مشکوک لنک آپکے بینک اکاؤنٹس، سوشل میڈیا اور ذاتی ڈیٹا کو خطرے میں ڈال سکتا ہے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اظہارِ رائے کی آزادی ہر فرد کا حق ہےلیکن اس آزادی کے نام پر غیر قانونی مواد کی تشہیر یا سرگرمیاں ہرگز قابل قبول نہیں، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا سائٹس پرمذاہب، رسالت یا مقدس شخصیات کی توہین،کسی بھی فرد یا ادارے کیخلاف اشتعال انگیز مواد،دفاع اور دیگر قومی اداروں کیخلاف نفرت انگیز اور جھوٹا پروپیگنڈا،فحش، غیر اخلاقی مواد اور جعلی خبروں کی تشہیرپیکا ایکٹ 2016 کے تحت غیر قانونی اور قابل گرفت جرم ہیں،شہری عوامی مفاد اور ملک میں امن و امان قائم رکھنے کیلئےایسے مواد کی اطلاع پی ٹی اے سی ایم ایس موبائل ایپ کے ذریعے دیں۔
اہم خبریں سے مزید