• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، ورلڈ بائسائیکل ڈے پر ریلی کا اہتمام، بڑی تعداد میں شہریوں کی شرکت

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) پاکستان میں اتوا کو ورلڈ بائسائیکل ڈے (ڈبلیو بی ڈے) کو بڑے اہتمام سے منایا گیا۔ مس موقع پر بائیسائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام طبقہ ہائے زندگی کے افراد نے شرکت کی جن میں سفارتکار، سول سوسائٹی ارکان، کارپوریٹ پروفیشنلز، خاندانوں اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ ریلی ڈی چوک اسلام آباد سے شروع ہوئی۔ ترکمانستان کے سفارتخانے اور سیرینا ہوٹل نے مشترکہ طور پر ریلی کا اہتمام کیا جو اس سلسلےمیں باہمی تعاون کاتیسرا سال ہے۔ ریلی ڈی چوک سے شروع ہوکر سیرینا ہوٹل پر اختتام پذیر ہوئی جسے اسپورٹس ڈپلومیسی کا نام دیا گیا۔ اس پلیٹ فارم سے کھیلوں کی دیگر سرگرمیوں کو بھی پروگرام میں شامل کیا گیاجن میں گولف ٹریننگ کیمپس، بچیوں کے لئے ٹینس کیمپس، بلائنڈکرکٹ، اسکواش، پولو اور ونٹر اسپورٹس شامل ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتےہوئے سیرینا سی ای او سیرینا عزیز بولائی نے دور حاضر کی شہری زندگی میں سائیکلنگ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اس موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ سید علی اسد گیلانی مہمان خصوصی تھے جہاں انہوںنے علاقائی امن اور ماحولیاتی استحکام کے لئے ڈپلومیسی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر اسلام آباد سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر علی گلفراز اور ڈین ڈپلومیٹک کور ترکمان سفیر عطادجان موولاموف نے بھی خطاب کیا اور سائیکلنگ کلچر کی اہمیت پرروشنی ڈالی اور اس سلسلے میں اقدامات کی تعریف کی۔
اہم خبریں سے مزید