• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی محتسب، جنسی ہراسگی میں ملوث یونیورسٹی لیکچرر کی اپیل خارج

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسگی نے قرار دیاہے کہ ایسے معاملات میں جہاں ایک طالب علم جنسی طور پر ہراساں کرنے کی شکایت درج کرواتا ہےتو ثبوت فراہم کرنے کی قانونی ذمہ داری استاد پرہے کہ وہ اپنی پوزیشن واضح کرے اور اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کرےطالبات کو ہراساں کرنے میں ملوث استاد کی تعلیمی ادارے میں کوئی جگہ نہیں ۔ وفاقی محتسب فوزیہ وقار نے اسلام آباد کی ایک وفاقی چارٹرڈ پبلک سیکٹر یونیورسٹی کے لیکچرر کی اپیل مسترد کرتے ہوئے تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے کہ ہر ادارے کو جنسی ہراسگی معاملات کی محکمانہ سطح پر تحقیقات کے مقصد کیلئے متعلقہ مواد تک رسائی کا مکمل اختیار حاصل ہے۔
اہم خبریں سے مزید