• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرالر حادثے میں شہریوں کی موت پیپلز پارٹی کے تابوت میں آخری کیل، ایم کیو ایم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے داؤد چورنگی کے قریب ٹرالر کے نیچے کچلے جانے والے زیبسٹ یونیورسٹی کے پروفیسر افتخار احمد بھٹو کی دردناک موت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاوارث کراچی کے شہری سندھ حکومت عتاب کا شکار بنے ہوئے ہیں بدعنوانیوں اور بدامنی نے عروس البلاد شہر کو پسماندہ ترین ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا ہے قانون اور جمہوریت کے نام نہاد ٹھیکیداروں نے انسانی زندگی کی قدر و منزلت کو جانوروں سے بدتر مرتبے پر رکھ چھوڑا ہے۔
اہم خبریں سے مزید