• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی آئی ٹی نے ایل ڈی آئی کمپنیوں کے لائسنسوں کی تجدید پر بریفنگ مانگ لی

اسلام آباد (ساجد چوہدری )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے وفاقی سیکرٹری آئی ٹی اور چیئرمین پی ٹی اے سے ایل ڈی آئی / ایف ایل ایل کمپنیوں کے لائسنسوں کی تجدید کے معاملے پر بریفنگ مانگ لی ہے ، قائمہ کمیٹی آئی ٹی کے (آج)پیر کو چیئرپرسن کمیٹی سنیٹر پلوشہ زئی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی سیکرٹر ی آئی ٹی کی طرف سے کرپٹو کرنسی کیلئے قائم کونسل میں وزارت آئی ٹی کے کردار، ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ 2025 کی منظوری کے بعد وزارت کے کردار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جائیگی ۔
اہم خبریں سے مزید