• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنیادی اصلاحات تیز کرنے کیلئے پر عزم ہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد(کامرس رپور ٹر)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپسوس کے دوسری سہ ماہی 2025کے صارف اعتماد سروے کے نتائج کا خیرمقدم کیا ہے اور ان نتائج کو پاکستان میں بہتر ہوتی ہوئی معاشی صورتحال اور عوامی رجحانات کا واضح ثبوت قرار دیا ہے، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنے، بنیادی اصلاحات کو تیز کرنے، اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ معاشی ترقی کے ثمرات تمام شہریوں تک یکساں طور پر پہنچیں۔سروے کے مطابق صارفین کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہےاور اب 42 فیصد پاکستانی یہ یقین اور اعتماد رکھتے ہیں کہ ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے جو کہ گزشتہ چھ سال کے دوران بلند ترین سطح ہے، سروے کے مطابق معیشت کو مستحکم تصور کرنے والوں کی شرح بھی اگست 2019 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ،یہ پہلا موقع ہے کہ صارف اعتماد کی نگرانی کے آغاز سے لے کر اب تک امید پسندی نے مایوسی پر سبقت حاصل کر لی ہے۔
اہم خبریں سے مزید