اسلام آ باد(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اتوار کے روز سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں حج 2025کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سردار محمد یوسف نے پاکستانی عازمین حج کیلئے بہترین سہولیات پر سعودی وزیر حج کا شکریہ ادا کیا۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستانی حجاج کی سہولت کے لیے سعودی وزیر حج کی خصوصی توجہ باعث مسرت ہے۔ پاکستانی حجاج کی سہولت کے لیے سعودی حکومت حج انتظامات میں ہر سال جدت اور نئی سہولیات متعارف کروا رہی ہے۔