کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماڑی پور انویسٹی گیشن پولیس نے جعلی عامل کو گرفتارکر کے مغوی خاتون کو بازیاب کرالیا، پولیس کے مطابق جعلی عامل جھاڑ پھونک تعویذ گنڈوں کے بہانے خواتین سے نازیبا حرکات میں ملوث تھا، جعلی عامل بابا عابد کے خلاف تھانہ ماڑی پور میں شہری نے جھاڑ پھونک کے بہانے گھر آنے جانے اور اپنی بیوی کو بہلا پھسلا کر اغواء کرنے کا مقدمہ درج کروایا تھا۔