کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس اتحاد کمرشل میں نوجوان شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے کیس میں عدالت نے دو روز کے جسمانی ریمانڈ پر ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا،گذری پولیس نے دو ملزمان سلما ن فاروقی اور اویس ہاشمی کو عدالت میں پیش کیا ،ملزم سلمان فاروقی کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی۔