• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ مالی سال کا معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) آئندہ مالی سال کا معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2فیصدمقرر کردیاگیا ، زراعت کے شعبے کی شرح نمو کا ہدف 4.5فیصد ، صنعت کی شرح نمو کاہدف 4.3فیصد اورخدمات کے شعبے کی شرح نمو کا ہدف 4فیصد مقرر کیاگیا ہے‘سالانہ منصوبہ بندی کوآرڈی نیشن کمیٹی نے پیر کو آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف اور رواں مالی سال کے عبوری اعداد وشمار کی منظوری دے دی ، آئند ہ مالی سال مہنگائی کی اوسط شرح 7.5فیصد تک بڑھے گی جو رواں مالی سال 5فیصد پر ہے‘ رواں مالی سال کے دوران معاشی شرح نمو 3.6فیصد ہدف کے مقابلے میں 2.7فیصد رہی اور زراعت اور خدمات کے شعبے کی گروتھ میں تنزلی کےباعث رواں مالی سال کا ہدف حاصل نہیں ہوسکا، رواں مالی سال زراعت کے شعبے کی شرح نمو 2فیصد ہدف کے مقابلے میں 0.6فیصد ، صنعت کے شعبے کی شرح نمو 4.4کے ہدف کے مقابلے میں 4.8فیصد اور خدمات کے شعبے کی شرح نمو 4.1فیصد ہدف کے مقابلے میں 2.9فیصد رہی ، آئندہ مالی سال زراعت کے شعبے میں اہم فصلوں کی شرح نمو کا ہدف 6.7فیصد، دیگر فصلوں کا 3.5فیصد ، کاٹن جننگ کا 7فیصد ، لائیوسٹاک کا ہدف 4.2فیصد ، جنگلات 3.5فیصد اور ماہی گیر ی کے شعبے کی شرح نمو کا ہدف 3فیصد مقرر کیاگیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید