• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی، عوامی مسائل پر توجہ کی بجائے زور عمران کی رہائی پر ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق سوال خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کی گیارہ سال میں عوامی اعتماد میں نمایاں کمی وجہ کیا ہے؟ جواب میں تجزیہ کار مظہر عباس ،آصف بشیر چوہدری ، سلیم صافی اور محمل سرفراز نے کہا کہ عوامی مسائل پر توجہ کی بجائے زور عمران کی رہائی پر ہے،ہر بارتحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ اور الیکٹورل پیٹرن میں گراف اوپر جاتا رہا ہے، سروے زمینی حقائق کے قریب ہے کیونکہ مقامی صحافیوں اور عوام سے بات کرنے پر یہی معلوم ہوتا ہے کہ وہاں سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی اور سیکیورٹی کا ہے۔ صوبے کے کئی علاقوں میں لوگ شام کے بعد گھروں سے نکلنے سے گریز کرتے ہیں اور خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ گورننس اور عوامی مسائل پر توجہ دینے کے بجائے سارا زور عمران خان کی رہائی پر ہے،میں گیلپ سروے کو درست تسلیم نہیں کرتا کیونکہ مجھے خیبرپختونخوا کے زمینی حقائق کا براہِ راست علم نہیں۔

اہم خبریں سے مزید