• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شناختی کارڈ بلاک کرنے کے معاملے میں کسی سے زیادتی نہیں کرینگے، وزیر مملکت داخلہ

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر) ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں شروع ہوا تو سب سے پہلے ملک میں حالیہ ہونے والے سانحات میں وفات پانے والے تمام افراد سکیورٹی ایجنسیز کے شہداء سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کے انتقال پر دعائے مغفرت کی گئی جس کے بعدوقفہ سوالات شروع ہوا ،وزیر مملکت داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے ایوان بالا کو بتایا ہے کہ   شناختی کارڈ  بلاک کرنے کے معاملے میں کسی سے  زیادتی نہیں کرینگے    ، سعودی عرب سمیت عرب ممالک میں 5 ہزار پاکستانی پاسپورٹ پکڑے گئے  جو افغان شہریوں کو جاری ہوئے ، وفاقی دارلحکومت میں زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے کم ہورہی ہے حکومت اس کمی کو پورا کرنے کیلئے بارش کے پانی کو استعمال میں لانے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید